وائس ایڈمرل (ر) ہارورڈ کا ٹرمپ کا مشیر برائے قومی سلامتی بننے سے انکار
ایڈمیرل ہارورڈ اس وقت متحدہ عرب امارات میں امریکی دفاعی کانٹریکٹر لاک ہیڈ مارٹن کے آپریشنز سربراہ ہیں
جمعہ 17 فروری 2017 12:27
(جاری ہے)
وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر فرا نسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ ایڈمرل ہارورڈ نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر انتظامیہ کو بتا دیا ہے کہ وہ یہ عہدہ نہیں سنبھال سکتے۔
اس وقت ایڈمرل ہارورڈ ابوظہبی میں مقیم ہیں جہاں وہ امریکی دفاعی کانٹریکٹر لاک ہیڈ مارٹن کے متحدہ عرب امارات کے آپریشنز کے سربراہ ہیں۔ان کے بعد اس عہدے کے لیے پسندیدہ ناموں میں جنرل ڈیوڈ پیٹریئس اور جنرل فلن کی جگہ عارضی طور پر یہ ذمہ داری نبھانے والے ریٹائرڈ جنرل جوزف کیتھ کیلوگ شامل ہیں۔یاد رہے کہ امریکہ کی حکمران جماعت رپبلکن پارٹی کے نمایاں ارکان نے بھی قومی سلامتی کے لیے صدر ٹرمپ کے سابق مشیر مائیکل فلن کے روسی حکام سے رابطوں کی وسیع تحقیقات کے مطالبے کی حمایت کی ہے وائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنرل فلن کی روسی سفیر کے ساتھ فون پر بات چیت کے معاملے کا کئی ہفتوں سے علم تھا۔لیکن اس معاملے میں آزادانہ تحقیقات کے مطالبے پر بعض سینیئر رپبلکن رہنما تنقید کر رہے تھے۔یہ معاملات اس وقت طول پکڑنے لگے جب نیویارک ٹائمز نے یہ خبر شائع کی کہ فون ریکارڈ اور انٹرسیپٹ کی جانے والی فون کالز سے پتہ چلا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ٹیم کے بعض ارکان اور صدر کے دوسرے ساتھیوں نے انتخاب سے ایک سال قبل روسی انٹیلیجنس کے سینیئر اہلکاروں سے بار بار رابطے کیے تھے۔جنرل فلن کا قومی سلامتی کے مشیر بنائے جانے سے قبل ایک عام شہری کے طور پر امریکی سفارتکاری کرنا غیر قانونی ہو سکتا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.