اقوام متحدہ ،امریکہ ، بر طا نیہ سمیت عالمی برادر ی کی پا کستا ن میں دہشتگردانہ واقعات کی مذمت

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں، اقوام متحدہ حملے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے میں پاکستان کی حمایت کرتے ہیں، امریکا

جمعہ 17 فروری 2017 12:27

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) اقوام متحدہ ،امریکہ ، بر طا نیہ سمیت عالمی برادر ی نے سہون شریف دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتو نیو گو ٹیریز نے سہون شریف دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں جمعہ کے روز ترجمان سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے دفتر سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں جبکہ مرنے والوں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ اقوام متحدہ تعزیت کا اظہار کرتی ہے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اقوام متحدہ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ،امریکانے درگاہ پر خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا خطے کے استحکام کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ترجمان محکمہ خارجہ مارک ٹونر نے مزید کہا کہ حملے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے میں پاکستان کی حمایت کرتے ہیں۔