یورپی یونین نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے نیا قانون منظور کر لیا
نئے قا نو ن کے تحت دہشت گردی کی تربیت ، بھرتی،دہشت گردی کا پرچار کرنا یا اس کی مالی مدد کرنا اب جرم کے زمرے میں آئے گا
جمعہ 17 فروری 2017 12:27
(جاری ہے)
تاہم یورپی سطح پر منظور کیے جانے والے ان قوانین کا اثر جرمنی پر نہیں پڑے گا کیونکہ جرمنی میں دہشت گردی کے کسی مرکز کا دورہ کرنا یا دہشت گردوں کی امداد کرنا پہلے ہی قابل سزا ہے۔
سلامتی کے امور کے یورپی کمشنر جولیان کنگ نے اس تناظر میں کہا کہ یہ انتہائی ضروری ہے کہ تمام رکن ممالک میں دہشت گردی کے خلاف قوانین ایک جیسے ہوں اور ان پر ایک ہی طرح سے عمل درآمد کیا جائے۔اس طرح اب یورپی یونین نے دہشت گردی کی تعریف کا تعین نئے سرے سے کر دیا ہے۔ گرین پارٹی کے رکن پارلیمان یان فلپ البریشٹ کے مطابق دہشت گردی کے یہ معانی یا تعریف انتہائی غیر واضع ہیں۔ اسی طرح بائیں بازو کی جماعت ڈی لنکے کی کورنیلیا ایرنسٹ نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر دہشت گردی کی تشہیر یا پرچار کرنے کی بات کی جائے تو نئی قانون سازی میں اس حوالے سے مکمل وضاحت نہیں ہے۔ ان کے بقول اس طرح آزادی اظہار کا حق بھی متاثر ہو سکتا ہے۔کرسچن ڈیموکریکٹ پارٹی کی مونیکا ہولمائر کہتی ہیں کہ اگر کوئی یہ کہے،’’دہشت گردی بہت کول ہے‘‘ تو یہ ایک احمقانہ بیان سے زیادہ کچھ نہیں، میرے خیال میں اس سلسلے میں وہ پیشہ ور دہشت گردانہ تنظیمیں سزا کی مستحق ہیں، جو نوجوانوں کو متاثر کر کے دہشت گردی کی جانب راغب کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔‘‘ یورپی پارلیمان نے یورپ کی بیرونی سرحدوں پر نگرانی بڑھانے کے حوالے سے بھی نئے ضوابط منظور کیے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
-
اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.