منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے مراکز کے لئے ضروری فنڈز فراہم کئے جائیں گے

وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان کا ایوان بالا میں جواب

جمعہ 17 فروری 2017 12:24

منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے مراکز کے لئے ضروری فنڈز فراہم کئے جائیں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے ملک میں تین مراکز کام کر رہے ہیں، ان مراکز کے لئے ضروری فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں سینیٹر طلحہ محمود، جہانزیب جمالدینی، چوہدری تنویر خان اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کے علاج اور بحالی کے لئے تین مراکز اسلام آباد، کوئٹہ اور کراچی میں کام کر رہے ہیں، کراچی کا مرکز مخیر حضرات کے تعاون سے کام کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان مراکز میں پہلے تین سال کے دوران 3408 مریضوں کا علاج کیا گیا۔ کراچی میں 1660، کوئٹہ میں 647 اور اسلام آباد میں 1101 مریضوں کا علاج کیا گیا۔ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے مزید فنڈز بھی فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں بھی رواں سال منشیات کے عادی افراد کی بحالی کا مرکز بنایا جا رہا ہے جبکہ کراچی کے مرکز کو 55 بستروں سے بڑھا کر 103 بستروں کا کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :