ہانگ کانگ میں احتجاج کے دوران ہتھکڑی لگے کارکن پر تشدد کے الزام میں 7 پولیس افسروں کو دو دو سال قید کی سزا

جمعہ 17 فروری 2017 12:17

ہانگ کانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) ہانگ کانگ کی ایک عدالت نے احتجاج کے دوران ہتھکڑی لگے ایک کارکن پر تشدد کے الزام میں 7 پولیس افسروںکو دو دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہانگ کانگ میں 2014ء میں بڑے پیمانے پر ہونے والے جمہوریت کے حامی احتجاج کے دوران ٹی وی کیمروں میںہتھکڑی لگے ایک کارکن کو لے جاتے ہوئے اور ایک گرائونڈ میں لے جا کر اسے لاتیں اور مکے مارتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ عدالت نے ان پولیس افسروں کو دو دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔واضح رہے کہ اس واقعہ کے خلاف لوگوں نے شدید غم و غصہ ظاہر کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :