لوئر کرم ایجنسی ، بارودی مواد نصب کرنے کی کوشش ناکام ، دو دہشتگرد ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 فروری 2017 11:59

کرم ایجنسی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2017ء) :لوئر کرم ایجنسی میں بارودی مواد نصب کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے لوئر کرم ایجنسی میں کارروائی کی ۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران سڑک کنارے بارودی مواد نصب کرنے کے دوران ہی سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بم اور اسلحہ تحویل میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :