قومی خواتین ٹیم ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوںکا تربیتی کیمپ مارچ 2017ء میں لگایاجائے گا تربیتی کیمپ میں 20کھلاڑیوںکو مدعو کریں گے‘ تربیتی کیمپ میں سے 10 باصلاحیت کھلاڑیوںکا انتخاب کریں گے

جمعہ 17 فروری 2017 12:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء)قومی خواتین ٹیم ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی ۔ ایونٹ کی تیاری کے حوالے سے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آئندہ سال مارچ میں لگایاجائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر ارائیں نے بدھ کو اے پی پی کو بتایاکہ ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 6 سے 13مئی تک کوریا میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان سمیت 12ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں ہانگ کانگ ، ملائیشیاء، تھائی لینڈ ، کوریا، جاپان ، بھارت ، پاکستان ، مالدیپ ، سری لنکا، سنگاپور شامل ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوںکا تربیتی کیمپ مارچ 2017ء میں لگایاجائے گا۔ تربیتی کیمپ میں 20کھلاڑیوںکو مدعو کریں گے ۔ تربیتی کیمپ میں سے 10 باصلاحیت کھلاڑیوںکا انتخاب کریں گے۔