دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں،امریکا

حملے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے میں پاکستان کی حمایت کرتے ہیں،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

جمعہ 17 فروری 2017 12:10

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں،امریکا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) امریکانے درگاہ پر خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

حملے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے میں پاکستان کی حمایت کرتے ہیں،اور اس سلسلے میں پاکستان کو مکمل تعاون فراہم کریں گے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونرنے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ امریکا خطے کے استحکام کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ترجمان محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ حملے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے میں پاکستان کی حمایت کرتے ہیں۔