اقوام متحدہ کا عراقی شہر موصل میں امدادی مشن نہ بھیجنے کا اعلان

رٹی کی صورتحال کا از سرنو جائزہ لینے تک موصل کے مشرقی حصوں میں امدادی مشن نہیں بھیجیں جائیں گے،ترجمان

جمعہ 17 فروری 2017 12:10

اقوام متحدہ کا عراقی شہر موصل میں امدادی مشن نہ بھیجنے کا اعلان
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) اقوام متحدہ نے سیکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر عراق کے مشرقی شہر موصل میں امدادی کارروائیوں کو عارضی طور پر بند کردیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہاکہ سکیورٹی کی صورتحال کا از سرنو جائزہ لینے تک موصل کے مشرقی حصوں میں امدادی مشن نہیں بھیجیں جائیں گے۔

ادارے کی عراق کے لیے معاون لز گرانڈی نے کہا ہے کہ امدادی کارروائیاں آئندہ ہفتے تک بحال کردی جائیں گی۔داعش کے شدت پسند مشرقی علاقوں میں دستی بموں اور راکٹوں سے حملے کرتے رہتے ہیں۔ مشرقی موصل میں گزشتہ چار ماہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جبکہ یہاں کے شہریوں کو پینے کا پانی حاصل کرنے کے لیے کنوئیں کھودنا پڑتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :