بھارت میں مہنگی شادیاں کرنے والوں کو ویلفیئر ٹیکس دینا پڑے گا

مہنگی ترین شادیوں کو روکنے کے لیے بل لانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں

جمعہ 17 فروری 2017 12:10

بھارت میں مہنگی شادیاں کرنے والوں کو ویلفیئر ٹیکس دینا پڑے گا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) بھارت میں مہنگی ترین شادیوں کو روکنے کے لیے بل لانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ اگر بل منظور ہوگیا تو اربوں روپے کے اخراجات سے شادیاں کرنے والوں کو ویلفیئر ٹیکس دینا پڑے گا۔بھارتی اخبار کے مطابق حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی لوک سبھا کی خاتون رکن رنجیت رنجن شادیوں کی رجسٹریشن اور فضول اخراجات کے خاتمے کا ترمیمی بل 2016 لوک سبھا میں پیش کریں گی۔

(جاری ہے)

بل کو لوک سبھا کے آئندہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔بل کے مسودے کے تحت حکومت نہ صرف اربوں روپے مالیت کی شادیوں پر ویلفیئر ٹیکس عائد کرے گی بلکہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے مہمانوں کی تعداد میں کمی سمیت اضافی کھانوں پر بھی پابندی عائد کرسکے گی۔ اگر کوئی بھی شخص شادی کے لیے 5 لاکھ بھارتی روپے تک خرچ کرے گا تو اسے شادی کے اخراجات کی مد میں خرچ کی گئی رقم کا 10 فیصد حصہ معاشرے کی دیگر غریب دلہنوں کو ادا کرنا پڑے گا

متعلقہ عنوان :