عدالت ٹرمپ حکمنامے کی معطلی کا آرڈرواپس لے،امریکی وزارت انصاف

جمعہ 17 فروری 2017 12:10

عدالت ٹرمپ حکمنامے کی معطلی کا آرڈرواپس لے،امریکی وزارت انصاف
سان فرانسسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) امریکی وزارت انصاف نے سان فرانسسکو کی عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کی طرف سے پناہ گزینوں کی آمد روکنے کے حوالے جاری کردہ صدارتی آرڈر کی معطلی کا فیصلہ واپس لیں،ایگزیکٹو اتھارٹی عدالت میں وقت ضائع کرنے کے بجائے آرڈر کے مسودے میں ترمیم کو ترجیح دے گی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومتی وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ حکومت اور عدلیہ کا تصادم کا کوئی ارادہ نہیں۔ صدر عدالتوں کے ساتھ ٹکراؤ کے بجائے پہلے آرڈر کو منسوخ کرکے نیا آرڈر جاری کرنا چاہتے ہیں جس میں وسیع تر ترامیم کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :