دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظر بلوچستان بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

جمعہ 17 فروری 2017 12:04

دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظر بلوچستان بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر بلوچستان بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی‘ بلوچستان کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر بلوچستان بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ مساجد‘ امام بارگاہوں‘ مزارات اور سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے کوئٹہ میں ایف سی اور پولیس کے گشت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ بلوچستان کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :