شام ، جنگجوئوں نے 150 باغیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

جمعہ 17 فروری 2017 11:08

شام ، جنگجوئوں نے 150 باغیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا
دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) شام میںعسکریت پسند گروپ جند الاقصی سے الگ ہونے والے ایک گروہ نے باغی گروپ کے 150 سے زیادہ ارکان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔امریکا میں قائم ایس آئی ٹی ایس تنظیم نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ قتل کیے جانے والے درجنوں افراد کا تعلق فری سیریئن آرمی سے تھا۔

(جاری ہے)

وائس آف امریکا کے مطابق دہشت گرد ی پر نظر رکھنے والی ایک تنظیم ایس آئی ٹی ایس نے کہا ہے کہ شام کے جنگجوؤں نے ملک کے مغربی حصے میں ایک ایسے وقت میں بڑی تعداد میں شورش پسندوں کو موت کی سزائیں دی ہیں جب وہاں مختلف عسکریت پسند گروپس کے درمیان لڑائیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

عسکریت پسند گروپ جند الاقصی سے الگ ہونے والے ایک گروہ نے جنوبی صوبے ادلیب کے ایک قصبے خان شیخوں میں ایک باغی گروپ کے 150 سے زیادہ ارکان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تنظیم کے مطابق قتل کیے جانے والے درجنوں افراد کا تعلق فری سیریئن آرمی سے تھا۔ہلاک کیے گئے باقی ماندہ افراد تحریر الشام الائنس کے ارکان تھے اور ان میں شام میں القاعدہ کی سابقہ شاخ جبہتہ فتح الشام کے رکن شامل تھے۔واضح رہے کہ جند الاقصیٰ اور تحریر الشام کے درمیان لڑائیوں میںگزشتہ ہفتے تیزی آئی ہے اور ان دونوں کے درجنوں کارکن مارے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :