آئندہ ہفتے سفری پابندی کا نیا حکم نامہ جاری ہوگا،امریکی محکمہ انصاف

جمعہ 17 فروری 2017 11:08

آئندہ ہفتے سفری پابندی کا نیا حکم نامہ جاری ہوگا،امریکی محکمہ انصاف
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ایک نیا انتظامی حکم نامہ جاری کرنے والی ہے جو پچھلے اقدام کی جگہ لے گا جس میں سات مسلمان ملکوں سے اور زیادہ تر مہاجرین کے سفر پر عارضی پابندی لگائی گئی ہے۔وائس آف امریکا کے مطابق نویں سرکٹ اپیلز کورٹ میں دائر کردہ ایک درخواست میں سرکاری وکلا نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ایک نیا حکم نامہ جاری کیا جا رہا ہے اٴْس فیصلے کو زیر توجہ نہ لایا جائے جس میں سفری پابندی کی عارضی معطلی پر روک لگائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ ایسا اقدام کرتے ہوئے صدر ملک کو فوری طور پر محفوظ بنانے کا انتظام کریں گے، بجائے اس کے کہ ممکنہ وقت لیوا قانونی چارہ جوئی پر کوئی مزید اصرار کیا جائے۔پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ نیا حکم نامہ، جس پر وہ ہفتے کے وسط تک دستخط کر دیں گے، اٴْس سے ہم اپنے ملک کو مربوط طریقے سے تحفظ فراہم کریں گے۔ اٴْنھوں نے کہا کہ کڑی نگرانی پر عمل ہوگا جو کہ متعدد مقامات پر پہلے ہی سے موجود ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ یہ نیا حکم نامہ نو فروری کو نویں اپیلز سرکٹ عدالت کی جانب سے آنے والے فیصلے کی روشنی میں تیار کیا جائے گا۔