جوویلفریڈ تسونگا ورلڈ ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کے ٹاپ ایٹ میں داخل

جمعہ 17 فروری 2017 11:07

روٹرڈیم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) جوویلفریڈ تسونگا، مارٹن کلیزن اور پیری ہیوز پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے اے بی این ایمرو ورلڈ ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ورلڈ ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے دوسرے رائونڈ میچ میں فرانس کے سٹار پلیئر تسونگا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جائلز مولر کو 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی، ایک اور میچ میں مارٹن کلیزن نے فلپ کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا، پیری ہیوز ہربرٹ نے ایوگینی کو ہرا کر دوسری رکاوٹ عبور کرتے ہوئے کوارٹرفائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :