راولپنڈی:افغان سفارتی حکام کی جی ایچ کیو طلبی

76 دہشت گردوں کی فہرست حوالے

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 17 فروری 2017 10:03

راولپنڈی:افغان سفارتی حکام کی جی ایچ کیو طلبی
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17فروری۔2017ء) پاک فوج نے افغانستان کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست حوالے کر دی ہے۔ افغان سفارت خانے کے حکام کو جی ایچ کیو میں طلب کیا گیا ہے اور افغانستان میں پناہ لینے والے76دہشتگردوں کی فہرست افغان سفارتکارکو دے دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر، میجر جنرل آصف غفورکے مطابق افغانستان میں پناہ لینے والے76 دہشتگردوں کی فہرست افغان سفارتکار کو دےدی اور مطالبہ کیا گیا کہ افغانستان میں چھپےان دہشت گردوں کے خلاف ایکشن لیاجائے ۔

افغانستان ان دہشتگردوں کیخلاف ایکشن نہیں لےسکتا توہمارے حوالے کرے۔

متعلقہ عنوان :