پاک افغان سرحد پر ایف سی چیک پوسٹ پرافغانستان سے حملہ

متعدد دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 17 فروری 2017 08:42

پاک افغان سرحد پر ایف سی چیک پوسٹ پرافغانستان سے حملہ
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17فروری۔2017ء) پاک افغان سرحد پر موجود فرنٹیئر کارپس ( ایف سی ) کی چیک پوسٹ پر افغانستان سے دہشت گردوں کے حملے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سرحد پار سے ہونے والے دہشت گرد حملے پر ایف سی اہلکاروں نے بھرپور جواب دیتے ہوئے جوابی کارروائی کی۔ جاری بیان کے مطابق ایف سی کی کارروائی میں تمام حملہ آور مارے گئے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گرد حملے میں چیک پوسٹ پر مامور 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :