ملک بھر میں دہشت گردوں کیخلاف پے درپے کارروائیاں

کراچی کوئٹہ، اورکزئی ایجنسی، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، فیصل آباد میں 37 دہشت گرد ہلاک

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 17 فروری 2017 08:42

ملک بھر میں دہشت گردوں کیخلاف پے درپے کارروائیاں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17فروری۔2017ء) ملک بھر میں دہشت گردی کی پے درپے کارروائیوں نے سیکورٹی فورسز نے ملک بھر میں کارروائیاں کی ہیں جن میں 37 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ کراچی میں ایک گھنٹے میں رینجرز کے ساتھ 2 مقابلے ہوئے ہیں۔ دونوں مقابلوں میں 18 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر میں رینجر زکا سرچ آپریشن تھا ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے رینجرزاہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔  فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دوسرے واقعے میں سیہون شریف میں امدادی کارروائیوں کے بعد واپس لوٹنے والے رینجرز کے ایک قافلے پر سپرہائی وے کاٹھور کےقریب حملہ کیا گیا۔ رینجرز کی جوابی کارروائی میں 7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق دونوں مقابلوں میں 3 رینجرز اہلکار زخمی ہو گئے۔

پشاور میں سیکورٹی فورسز سے مقابلے میں 3 دہشتگرد ، کوہاٹ میں 6 دہشت گرد، بنوں میں تھانہ بکاخیل کی حدود مروت خیل کے علاقہ میں فورسز سے مقابلے میں 4 دہشتگرد، ڈیرہ اسمایل خان میں رات کو پولیس مقابلہ پر حملہ کرنے والے  2  دہشتگرد ، کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں ایف سی آپرپشن 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے۔ ادھر سرگودھا کے علاقہ مٹھہ معصوم میں سیکورٹی فورسز سے مقابلے میں  2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔