کراچی: ایک گھنٹے میں رینجرز کےساتھ 2 مقابلے ، 18 دہشت گرد ہلاک

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 17 فروری 2017 07:55

کراچی: ایک گھنٹے میں رینجرز کےساتھ 2 مقابلے ، 18 دہشت گرد ہلاک
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17فروری۔2017ء) کراچی میں ایک گھنٹے میں رینجرز کے ساتھ 2 مقابلے ہوئے ہیں۔ دونوں مقابلوں میں 18 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر میں رینجر زکا سرچ آپریشن تھا ۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے رینجرزاہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔  فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دوسرے واقعے میں سیہون شریف میں امدادی کارروائیوں کے بعد واپس لوٹنے والے رینجرز کے ایک قافلے پر سپرہائی وے کاٹھور کےقریب حملہ کیا گیا۔ رینجرز کی جوابی کارروائی میں 7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ ترجمان رینجرز دونوں مقابلوں میں 3 رینجرز اہلکار زخمی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :