جدہ : پہلی بیویوں کا جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنا کر تیسری شادی کی کو شش کرنے والا سعودی شہری گرفتار

جمعہ 17 فروری 2017 07:42

جدہ : پہلی بیویوں کا جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنا کر تیسری شادی کی کو شش ..
جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،17فروری 2017):50سالہ سعودی شہری جس کی پہلے ہی دو شادیاں ہو چکی تھیں،اپنی تیسری شادی کے لیئے پہلی بیویوں کا جعلی میڈیکل سرٹیفیکٹ بناکر غیر ملکی خاتون سے شادی کرنے کی کوشش پر گرفتار ہو گیا۔تفصیلا ت کے مطابق سعودی شہری نے اس مقصد کے لیے ایک مقامی ایجنٹ سے رابطہ کیا ۔ایجنٹ نے سعودی شہری کو تمام کاغذات بنوانے کے عوض رقم وصول کی اور جعلی کاغذات تیار کر لیے۔

واضع رہے کہ نئے سعودی قوانین کے مطابق اگر کوئی شادی شدہ سعودی شہری کسی غیر ملکی خاتون سے شادی کا خواہاں ہوگا تو اس کو پہلی بیوی سے باقاعدہ اجازت طلب کرنا ہو گی۔ اور اس کو ایسی وجہ بتانی ہو گی جس سے پتہ چلے کہ اس کی پہلی بیوی بیمار ہے یا وہ اس کے حقوق پورے نہیں کر سکتی ۔یہ ہی وجہ تھی کہ سعودی شہری کو اپنی پہلی دونوں بیویوںکے میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع وزارت داخلہ میں جمع کروانے تھے ۔

(جاری ہے)

تاہم سعودی شہری کے یہ کاغذات محکمے والوں نے پکڑلیے ۔سعودی شہری وزارتِ داخلہ کے محکمے کے اعلیٰ حکام کا کہناہے کہ سعودی شہری کے دس بچے ہیں اوروہ ایک سرکاری سکول میں ٹیچر بھی ہے ۔تاہم جج نے اس کے گھر کے حالات دیکھتے ہوئے قید کی سزا اور جرمانے کی بجائے صرف بیویوں سے معافی مانگنے اور دوبارہ ایسی حرکت نہ کرنے کا سرٹیفکٹ جمع کروانے کی ہدایت کر دی ۔ سعودی خواتین نے نئے سعودی قانون کی بہت تعریف کی اور جج کے فیصلے کو بھی سراہا۔