ریاض:دنیا کا سب سے بڑا میٹرو منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل ہو جائے گا: رپورٹ

جمعہ 17 فروری 2017 07:42

ریاض:دنیا کا سب سے بڑا میٹرو منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل ہو جائے گا: رپورٹ
ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،17فروری 2017):سعودی عرب کے شہر ریاض میں شروع کیا جانے والا دنیا کا سب سے بڑا میٹرو ٹرین منصوبہ اپنے مقررہ وقت 2019میں شروع ہو جائے گا۔ماہرین کے مطابق اس منصوبے سے ریاض میں ہونے والے ٹریفک جام میں بے انتہا کمی آئے گی ۔دارلحکومت ریاض کی سڑکوں سے 3ملین افراد کا رش کم ہو گا۔ان باتوں کا اظہار گزشتہ روز ہائی کمیشن فاردی ڈیویلپمنٹ آف ریاض نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

کمیشن کا کہناہے کہ ” ہم نے ریاض میٹرو ٹرین کا 48فیصد کام مکمل کر لیا ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ 2019کے اوائل میں پہلی ٹرین کا افتتاح کر دیا جائے گا“۔واضح رہے کہ ریاض میٹرو دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے اس پر 23ارب ڈالر لاگت آئے گی ۔176کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک کے ساتھ 85اسٹیشن اور چھ لین پر مشتمل ریلوے ٹریک ہو گا۔

(جاری ہے)

منصوبے کے لیے جدید ترین سگنل نظام ،الیکٹریفیکیشن،اور جدید طریقہ کار کے تحت تعمیر و مرمت ہو گی ۔

اس منصوبے کے لیے پہلی ٹرین کار جنوری 2017جبکہ دوسری اس ماہ میں آئے گی ۔میٹرو ٹرین کی حد رفتار 90کلومیٹر ہوگی ۔اور ڈرائیورلیس ہو گی ۔سعودی دارلحکومت ریاض کے شہری اس منصوبے کے تکمیل کے بارے میں انتظار میں ہیں ۔ سعودی حکام کا کہناہے کہ منصوبے کو اس طرح مکمل کیا جارہاہے شہریوں کے معمولات زندگی بالکل متاثر نہیں ہو رہے ۔