ریاض:انجینئیرنگ انسٹیٹیوٹ کی طرف سے پاکستانی انجینئیرز اور ان کے اہلخانہ کےلیے شاندار دعوت کا اہتمام

جمعہ 17 فروری 2017 07:30

ریاض:انجینئیرنگ انسٹیٹیوٹ کی طرف سے پاکستانی انجینئیرز اور ان کے اہلخانہ ..
ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،17فروری 2017):سعودی عرب میں پاکستانی شہری اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لیے متعدد پروگرام کرتے رہتے ہیں۔گزشتہ روز پاکستانی انجیئرنگ انسٹی ٹیوٹ کے طالب علموں اور ان کی اہلخانہ نے دارلحکومت ریاض میں ”فیملی پکنک “ کا اہتمام کیا ۔اس پکنک پارٹی میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لیے سیاحوں کے لیے تیار کی جانے والے نئے مقام مزحیمیہ میں انتظام کیا گیاتھا۔سارا دن رہنے والاایونٹ شام تک جاری رہا۔اس پکنک پارٹی میں پاکستانی سفارت خانے کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی ۔جبکہ اس موقع پر اردو شاعری سے بھی لطف اندوز ہو نے کا پروگرام بنایا گیا تھا۔ایونٹ کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں ناشتے سے لیکر ڈنر تک تمام کھانے کی ڈشیں پاکستانی تھی ۔