عمانی با پ نے بیٹی کے جہیز میں 20ریال مانگ کر اعلی مثال قائم کر دی

جمعہ 17 فروری 2017 07:30

عمانی با پ نے بیٹی کے جہیز میں 20ریال مانگ کر اعلی مثال قائم کر دی
عمان :(اردوپوائنٹ تازہ ترین ،17فروری 2017):عرب اور ایشیائی ممالک میں شادی کے موقع پر جہیز دینے کی رسم ذرا مختلف ہے ۔ایشیا ءخاص طور پر بھارت ،پاکستان اور بنگلہ دیش میں شادی کے موقع پر لڑکی والوں کو جہیز دینا پڑتا ہے تاہم عرب ممالک میں شادی کے موقع پر جہیز لڑکے والوں کو دیناپڑتا ہے ۔تاہم لڑکی کو والدین اپنے طور پرجہیز دیتے ہیں ،مگر لڑکے کو شادی سے پہلے لڑکی والوں کو اچھی خاصی رقم ادا کرنی پڑتی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں نے عمان کے علاقے عبری میں عمانی شہری نے اپنی بیٹی کی شادی پراپنے ہونے والے داماد سے صرف 20عمانی ریال مانگ کر ایک اعلی مثال قائم کردی ۔60سالہ عمانی شہری کا کہناہے کہ وہ اپنی بیٹی اور داماد کو خوش دیکھنا چاہتا ہے ۔میں نہیںچاہتا میری بیٹی کا خاوند کسی سے ادھار لے اور اسے واپس کرنے کے لیے جدوجہد کر ے ۔معاشرتی ماہرکا کہناہے کہ خواتین کوئی بیچنے کی چیز نہیں ہیں جن کو شادی کے نام پر بیچا جائے ۔عمانی شہری نے صرف20ریال لے کر ایک اعلی مثال قائم کی ہے ۔واضح رہے کہ عمانی شہری الفارسی نے اپنی تینوں بیٹیوں کے لیے 20ریال ہی وصول کرنے کا کہاہے ۔مہنگے جہیز کی وجہ سے اکثر عرب شہریوں کی شادیاں دیر سے ہوتی ہیں ۔اس رسم کو ختم ہونا چاہیئے۔