مکہ:حرم میں خود کو آگ لگانے کی کوشش کرنے والے سعودی شہری کی غمزدہ ماں بھی آخر کار بو ل پڑی

جمعہ 17 فروری 2017 07:19

مکہ:حرم میں خود کو آگ لگانے کی کوشش کرنے والے سعودی شہری کی غمزدہ ماں ..
مکہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،17فروری 2017):گزشتہ دنوں حرم مکہ میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔ جب ایک سعودی شہری خود کو آگ لگانے کی کوشش کی تاہم وہاں طواف کرنے والے شہری نے اسے پکڑ لیا اور ایک جان بچ گئی ۔بعد ازاں تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ سعودی شہری ذہنی معذور شخص تھا ۔ اب اس سارے معاملے کے رونما ہونے کے بعد اس سعودی شہری کی ماں بھی بول پڑی ہے ۔

سعودی شہری کی ماں اُم محمد نے سعودی اخبار المدینہ کو بتایا کہ میرے شوہر کے مرنے کے بعد اس کے ترکے کی ساری جائیداد اس کے رشتہ داروں نے ہڑپ کر لی ۔وہ اپنے باپ کے ساتھ کام کرتا تھا۔ چونکہ اس کے پاس کوئی ملازمت نہیں تھی اسلیے با پ کے ساتھ کام کرنا ہی شروع کر دیا۔لیکن باپ کی وفات کے بعد اس کی ساری جائیداد اس کے باپ کے رشتہ داروں نے ہڑپ کر لی ۔

(جاری ہے)

باپ کے رشتہ داروں نے عدالت سے بھی اپنے حق میں فیصلہ کر وا لیا۔سعودی نوجوان کی والدہ نے ایک اور انکشاف کیا کہ اس کے بیٹے نے اس سے پہلے بھی خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی ۔ کچھ عرصہ قبل جب عدالت نے رشتہ داروں کے حق میں فیصلہ دیا تو اس کو بڑا دکھ لگا۔جس کے بعد میرے بیٹے نے خودکو احاطہ عدالت میں بھی آگ لگانے کی کوشش کی تھی ۔حالیہ واقعہ تین ماہ سے اس کا دماغی علاج چل رہاتھا۔اُم ِ محمد نے اپنے بیٹے کا سابقہ طبی ریکارڈ پولیس حکام کو پیش کر دیاہے ۔واضح رہے کہ سعودی شہری کا طائف کے ذہنی معذوروں کے ہسپتال میں بھی علاج ہوتا رہاہے ۔جس کا علاج پچھلے تین ماہ سے جاری تھا۔