راس الخیمہ:اسقاط حمل ادویات بیچنے والے دو عرب شہری گرفتار

جمعہ 17 فروری 2017 07:19

راس الخیمہ:اسقاط حمل ادویات بیچنے والے دو عرب شہری گرفتار
راس الخیمہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،17فروری 2017):راس الخیمہ پولیس نے خواتین کو ناجائز طور پر اسقاط حمل گولیاں بیچنے والے دو عرب شہریوں کو گرفتار کر لیاگیا۔را س الخیمہ پولیس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈئیر عبداللہ المنکس کاکہناہے کہ انہیں اطلاع ملی تھی کو دو عر ب شہری سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین کو مانع حمل گولیاں بیچتے ہیں۔راس الخیمہ سائبر ونگ نے ملزمان کا پتہ لگا یا ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد را س الخیمہ پولیس کے اہلکار نے گاہک بن کر ان سے رابطہ کیا ۔ملزمان نے اپنے گاہک کوراس الخیمہ مخصو ص جگہ پر گولیاں وصول کرنے کا کہا۔پولیس اہلکار جیسے ہی اس جگہ پہنچا تو دونوں ملزمان موجود تھے ۔جنہیں دیکھتے ہیں اہلکار نے دوسرے ساتھیوں کو اطلاع کردی اور جہنوں نے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتا رکر لیا۔ ڈائریکٹر پولیس کا کہناہے کہ ایسی ادویات بیچنا ممنوع ہے ۔اس سے خواتین کو کئی مشکلات بلکہ جان بھی جا سکتی ہے ۔