شارجہ:جدید ٹریفک ریڈار سے پانچ ماہ میں 10,000 ڈرائیوروں کو ہارڈ شولڈر کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا

جمعہ 17 فروری 2017 07:15

شارجہ:جدید ٹریفک ریڈار سے پانچ ماہ میں 10,000 ڈرائیوروں کو ہارڈ شولڈر ..
شارجہ :(اردوپوائنٹ تازہ ترین ،17فروری 2017):شارجہ میں پانچ ماہ پہلے ٹریفک کی روانی خاص طور پر بغیر وجہ کے ہارڈ شولڈر پر گاڑی کھڑی کرنے یا چلانے والوں کے لیے جدید ترین ٹریفک ریڈار نصب کیے گئے تھے ۔ شارجہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (ایس آر ٹی اے ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پہلے پانچ ماہ میں 10,000ڈرائیوروں کی طرف سے ہارڈ شولڈر کی خلاف ورزی دیکھنے میں آئی ۔

(جاری ہے)

روڈز اینڈ مانیٹرنگ سیکشن کے ڈائریکٹر کیپٹن بو عرفاءکا کہناہے کہ ریڈار کا مقصد بے ہنگم ، تیز رفتار اور ہارڈ شولڈر کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کی نشاندہی کرنا ہے۔جن ڈرائیوروںنے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تھی انہیں 600درہم تک جرمانہ بھرنا پڑا۔نئے ریڈارجن کا نام ”رسد “ ہے کہ زریعے خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کی تصاویر،ویڈیوزاور نمبر پلیٹ ریکارڈ میںآجاتی ہے ۔ٹریفک پولیس حکام نے کہا ہے کہ ملکی اور غیر ملکی شہریوں کوہر صورت ٹریفک قوانین کی پابندی کرنی چاہیئے ۔