عمان: بنگلہ دیشی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو سڑکیں عبور کرنے پر خبر دار کر دیا

جمعہ 17 فروری 2017 07:11

عمان: بنگلہ دیشی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو سڑکیں عبور کرنے پر خبر ..
عمانی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،17فروری 2017):عمان میں عموماََ سب سے زیادہ بنگلہ دیشی شہری ہیں جو سڑک عبور کرنے کے لیے حفاظتی پُل کی بجائے سڑک پر سے ہی عبور کرنے کو ترجیع دیتے ہیں ۔ بنگلہ دیشی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ اعدادشمار کے مطابق 2016میںمتعدد ٹریفک حادثات میں بنگلہ دیشی شہری کسی نہ کسی طرح ملوث تھے ۔ اور ان حادثات کی وجہ سے 100افراد جان کی بازی ہا رگئے ۔

(جاری ہے)

2015کے مقابلے میں 2016میں سڑک عبور کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کی شرح میں غیر ملکی شہریوں کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔2016میں تقریباََ223غیر ملکی سڑک حادثات میں جان بحق ہوئے جن میں سے 29خواتین بھی تھیں۔سفارت خانے کے ترجمان کا کہناہے کہ بنگلہ دیشی شہریوں کو سڑک عبور کرنے کے لیے متعین کردہ سڑک کے حصے یا اوور ہیڈ برج سے گزرنا چاہیئے ۔تا کہ حادثات سے بچا جا سکے ۔