ابو ظہبی:پراپرٹی ایجنٹ کی وجہ سے 50غیر ملکی خاندان بجلی اور پانی کے بغیر رہنے پر مجبور

جمعہ 17 فروری 2017 07:11

ابو ظہبی:پراپرٹی ایجنٹ کی وجہ سے 50غیر ملکی خاندان بجلی اور پانی کے بغیر ..
ابو ظہبی :(اردوپوائنٹ تازہ ترین ،17فروری 2017):ابو ظہبی میں ایک رہائشی ایجنٹ کی وجہ سے 50غیر ملکی خاندان (پاکستانی ،بھارتی ) پانی اور بجلی منقطع ہونے سے پریشان زندگی گزارنے پر مجبورہیں۔تفصیلات کے مطابق جس ایجنٹ نے ان خاندانوں کو رہائش کرائے پر دی تھی اس نے فنڈ نہ ہونے کی وجہ سے ابوظہبی میونسیپلیٹی کی بجلی اور واٹر سپلائی کی مد میں بل جمع نہیں کروائے تھے ۔

میونسیپلیٹی حکام نے یکم فروری سے متعلقہ عمارت کی بجلی اور پانی کے کنیکشن منقطع کر دیے ہیں۔اس عمارت سے وابسطہ تمام سٹیک ہولڈر پہلے ہی بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

عمارت میں رہنے والے ایک شہری کا کہناہے کہ ہمیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔ بجلی پانی نہ ہونے سے سارانظام ہی مشکل ہو گیاہے ۔میںچار سال سے اس عمارت میں رہ رہاہوں مجھے اس طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہوئی تاہم اب میں محسوس کر رہاہوں کہ یہاں رہنا مشکل ہوگا۔

میں نے اس عمارت میںرہنے کے لیے پہلے ہی 50,000درہم ادا کر دیئے ہیں۔بجلی اور پانی کا بل اصولاََ رئیل اسٹیٹ کمپنی کو ادا کرنا تھا ۔عمارت میں رہنے والے کرائے داروں نے رئیل اسٹیٹ کمپنی کے خلاف باقاعدہ رپورٹ درج کروائی ہوئی ہے ۔اس کا فیصلہ آنے تک انہیں ایسے ہی رہنا پڑے گا۔