حالیہ دہشتگرد کارروائیاں پاکستان مخالف قوتوں اور افغانستان میں قائم محفوظ پناہ گاہوں کے ایماء پر کی جا رہی ہیں،ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور

جمعہ 17 فروری 2017 11:04

حالیہ دہشتگرد کارروائیاں پاکستان مخالف قوتوں اور افغانستان میں قائم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ حالیہ دہشتگرد کارروائیاں پاکستان مخالف قوتوں اور افغانستان میں قائم محفوظ پناہ گاہوں کے ایماء پر کی جا رہی ہیں۔ اپنے ایک ٹیوٹ بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم ان کارروائیوں کا دفاع اور جواب دیں گے۔

(جاری ہے)

دریںاثناء ایک دوسرے پیغام میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ فوج اور رینجرز کی میڈیکل ٹیمیں زخمیوں کو نیوی کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سیہون شریف سے نواب شاہ منتقل کر رہی ہیں جہاں سے انہیں پی اے ایف کے طیاروں کے ذریعے کراچی اور حیدر آباد کے ہسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا۔ چیف آف ائر سٹاف پہلے ہی پی اے ایف کو ہدایت جاری کر چکے ہیں کہ زخمیوں کی منتقلی کیلئے سی۔130 طیارے استعمال کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پی اے ایف کے ہسپتالوں میں زخمیوں کا علاج کیا جائے گا۔ اسی طرح پاک نیوی کے ہسپتالوں میں بھی زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔