پاکستان سپر لیگ ،لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7رنز سے ہرا دیا

جمعہ 17 فروری 2017 00:51

پاکستان سپر لیگ ،لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے ..
شارجہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین16فروری۔2017ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے دوسرے ایڈیشن کے 8ویں مقابلے میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 7رنز سے شکست دیدی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کی جانب سے بیٹنگ کی دعوت ملنے کے بعد لاہور قلندرز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز ہوا تو اوپننگ جوڑی زیادہ دیر تک اپنے قدم نہ جما سکی اور میکولم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ، جیسن روئے 26 رنز بنانے کے بعد سہیل خان کی گیند پر آﺅٹ ہوئے۔

تیسرے بلے باز عمر اکمل 25 رنز بنانے کے بعد اسامہ میر کی گیند پر بوپارا کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔فخر زمان نے 56 رنز کی اننگز کھیلی ، وہ بھی اسامہ میر کی گیند پر عثمان خان کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے ،محمد رضوان 29 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔گرانٹ ایلیٹ 17،نارائن 7اور عرفان جونیئر ایک رن بنا کرر ن آﺅٹ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

کراچی کے لیے عامر ، سہیل خان اور اسامہ میر نے دو ، دو جبکہ عماد وسیم نے ایک وکٹ لی۔

کراچی کنگز کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا اور اوپنرز کرس گیل 5اور بابر اعظم 9رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ۔ سنگاکارا اور شعیب ملک نے 64گیندوں پر 101رنز کی شراکت داری قائم کرکے میچ پر کراچی کنگز کی گرفت مضبوط کی تاہم سنگاکارا 65رنز بنا کر سہیل تنویر کا شکار بنے اور شعیب ملک کو 39رنز پر بلاول بھٹی نے آﺅٹ کیا ، کیرن پولارڈ بھی کچھ خاص کیے بغیر 8رنز بنا کر نارائن کی گیندپر بولڈ ہوگئے۔عماد وسیم 6اور سہیل خان 10رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ بوپارہ نے 5رنز بنائے ، محمد عامر 11رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔لاہور کے لیے سہیل تنویر،عرفان جونیئراور نارائن نے 2،2جبکہ بلاول بھٹی نے ایک وکٹ لی۔یہ کراچی کنگز کی پاکستان سپر لیگ میں مسلسل 7ویں شکست ہے ۔


متعلقہ عنوان :