ْسیکورٹی وجوہات کی بناء پر پاک افغان سرحد طورخم بارڈر کو نقل و حرکت کیلئے مکمل طور پر بند

جمعہ 17 فروری 2017 11:04

ْسیکورٹی وجوہات کی بناء پر پاک افغان سرحد طورخم بارڈر کو نقل و حرکت ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) سیکورٹی وجوہات کی بناء پر پاک افغان سرحد طورخم بارڈر کو نقل و حرکت کیلئے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق طورخم بارڈر کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے، تاحکم ثانی یہ بارڈر بند رہے گا، پیدل جانے اور ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت پر مکمل پابندی ہوگی۔