ایس ایچ او صدر میر نواز جتک نے بھاری نفری کے ہمراہ قومی شاہراہ پر دوران چیکنگ ایک مشکوک گاڑی کے تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کے چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا

جمعہ 17 فروری 2017 00:00

سبی۔16فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) ایس ایچ او صدر میر نواز جتک نے بھاری نفری کے ہمراہ قومی شاہراہ پر دوران چیکنگ ایک مشکوک گاڑی کے تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کے چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج ،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سبی سردار حسن موسیٰ خیل ،اے ایس پی عبد الرحمان ترین کے خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او صدر میر نواز جتک ،سب انسپکٹر منصور دوتانی،اور محرر شاہ زیب نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ دوران چیکنگ قومی شاہراہ پر مشکوگ 2-Dگاڑی نمبر AKE-095کو روک لیا اور تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوںسے 115کلو گرام کے اعلیٰ کوالٹی کے چرس برآمد کرلیا جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے چرس کو کوئٹہ سے اندورون سندھ اسمگلنگ کیا جارہا تھا جسے صدر پولیس نے ناکام بنادیا پولیس نے ملزم محمد رمضان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ملزم کا تعلق سبی کے علاقے گائوں تلی سے بتایا جاتا ہے ملزم سے مزید تفتیش ایس ایچ او صدر میر نواز جتک کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :