کیڈٹ کالج مستونگ یکم مارچ کو کھلے گا

جمعہ 17 فروری 2017 00:00

کوئٹہ۔16فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء)کیڈٹ کالج مستونگ کے جاری کردہ اعلامیہ میں تمام کیڈٹس کو مطلع کیاگیا ہے کہ سردیوں کی چھٹیوں کے بعد یکم مارچ2017ء بروز بدھ کالج کھل رہا ہے تمام کیڈٹس اور ان کے والدین کو یہ اطلاع دی گئی ہے کہ وہ کالج کی فیس اور تمام بقایا جات کالج کے آن لائن اکاؤنٹ نمبر0973004046601 حبیب بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کروائیں یا اپنے ہمراہ لائیں بصورت دیگر کالج انتظامیہ متعلقہ کیڈٹ کو کالج میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گی جبکہ بغیر کسی اطلاع کے ایک ہفتہ غیر حاضر رہنے والے کیڈٹس کا داخلہ منسوخ کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مزید معلومات کیلئے کالج انتظامیہ سے دفتری اوقات میں رابطہ کیا جاسکتا ہے۔