وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی سیہون شریف کی درگاہ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت

جمعہ 17 فروری 2017 00:00

کوئٹہ۔16فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے سہون شریف کی درگاہ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک مذمتی بیان میں وزیراعلیٰ نے دہشتگردی کے اس المناک واقعہ کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے حالیہ واقعات ملک دشن قوتوں کی ایما پررونما ہورہے ہیں جو نہیں چاہتیں کہ پاکستان ترقی کرے اور یہاں خوشحالی آئے ایسے واقعات ملک کو پسماندہ رکھنے کی ناپاک سازش کا حصہ ہیں تاہم قوم باہمی اتحاد و اتفاق سے ملک کے خلاف کی جانے والی سازشوں کو ناکام بنادے گی انہوںنے کہا کہ سیاسی و عسکری قیادت نے ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کا تہیہ کررکھا ہے اور دہشتگردی کی حالیہ لہر پر بھی جلد قابو پاکر اس میں ملوث عناصر کو ان کے انجام تک پہنچادیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :