وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی آواران میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ مذمت

جمعہ 17 فروری 2017 00:00

کوئٹہ۔16فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے آواران میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی میں 3 سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک مذمتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے امن کے دشمن اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل اور اپنے آقاؤں کی خوشنودی کیلئے سیکورٹی فورسز اور معصوم لوگوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنارہے ہیں تاہم انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ وہ اپنے انجام سے زیادہ دور نہیں ہیں حکومت اور سیکورٹی ادارے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے غیر متزلزل عزم رکھتے ہیں ۔

و زیراعلیٰ نے کہا کہ وطن کے بیٹوں نے وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں ہمیں اپنی بہادر سیکورٹی فورسز پر فخر ہے ۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہویء دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور سوگواروں کو صبر جمیل عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :