گورنر بلوچستان محمدخان اچکزئی کی آواران میں سیکورٹی فورسز پر دہشتگرد حملہ کی شدید مذمت

جمعہ 17 فروری 2017 00:00

کوئٹہ۔16فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) گورنر بلوچستان محمدخان اچکزئی نے آواران میں سیکورٹی فورسز کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں گورنر نے واقعہ میں تین سیکورٹی اہلکاران کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہویء کہا ہے کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی انہوں نے کہا کہ دہشت و وحشت پر مبنی ذہنیت کے خاتمے کیلئے ہمیں بحیثیت فرد و قوم باہمی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ تاکہ ان عناصر کو ان کے منتقی انجام تک پہنچایا جاسکے۔ گورنر نے واقعہ میں شہید ہونیو الے سیکورٹی اہلکاران کے درجات کی بلندی کی دعا اور ان کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :