پی ایچ آئی ضلع کے دیہات اور قصبوں میں عوام کو علاج و معالجے کی سہولت مہیا کررہی ہے ،ڈپٹی کمشنر خضدار حاجی سہیل الرحمن بلوچ

جمعہ 17 فروری 2017 00:00

کوئٹہ۔16فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر خضدار حاجی سہیل الرحمن بلوچ نے کہاہے کہ پی پی ایچ آئی ضلع کے دیہات اور قصبوں میں عوام کو علاج و معالجے کی سہولت مہیا کررہی ہے ۔ بی ایچ یوز کی سطح پر دیہی اور قصبوں کے عوام کو علاج و معالجے کی سہولت دینا اہم کارنامہ ہے اور یہ خدمت پی پی ایچ آئی اور اس سے وابستہ ذمہ داران بہترانداز میں سرانجام دے رہے ہیں ۔

آئندہ بھی وہ اسی طرح اپنی کارکردگی دکھا کر عوام کو علاج ومعالجے کی سہولت مہیاکریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی ایچ آئی (ڈی ایس ایم ) خضدار کے ماہانہ اجلاسکے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا جس میں ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر شریف مینگل اے ڈی ایس ایم عبدالجبار زہری ایگزیکٹو مانیٹرنگ آفیسر ذوالفقار ساسولی اور بی ایچ یوز انچارجز نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اور انچارجز نے اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کیااور ماہانہ کار کردگی رپورٹ پیش کئے ۔اس سے قبل ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر شریف ساسولی اور اے ڈی ایس ایم عبدالجبار زہری نے پورے ضلع میں پی پی ایچ آئی کی کارکردگی کے بارے میں ڈپٹی کمشنر خضدار کو بریفنگ دی ان کا کہنا تھا کہ پی پی ایچ آئی ایک نیٹ ورک کے تحت عوام کو شہروں سے دور دیہی علاقوں میں علاج و معالجے کی سہولت مہیا کررہی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ اسی طرح جاری و ساری رہیگا ۔

یقینا اس بات کا عوام از خود معترف بھی ہے کہ انہیں پی پی ایچ آئی کے تحت علاج و معالجے کی بہترسہولیات میسرآئی ہیں ۔ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے ان کی کار کردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ پی پی ایچ آئی اسی تسلسل کے ساتھ اپنی خدمت جاری رکھے گی اور جہاں جہاں ان کا نیٹ ورک قائم ہے یا بی ایچ یو از اس کے زیر انتظام ہیں وہاں عوام کو سہولیا ت فراہم کی جائیگی ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی پی ایچ آئی کی سرپرستی اورحوصلہ افزائی جاری رکھی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :