دہشتگرد افغانستان کے محفوظ ٹھکانوں سے پاکستان میں حملے کر رہے ہیں،قوم کے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لیں گے،دہشتگردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،جنرل قمر جاوید باجوہ

جمعرات 16 فروری 2017 23:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قوم کے خون کے ایک ایک قطرے کا فوری طور پر بدلہ لیں گے۔ جمعرات کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں دہشتگرد افغانستان کے محفوظ ٹھکانوں سے پاکستان میں حملے کر رہے ہیں، ان واقعات کا بھرپور جواب دیں گے۔

انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ پرسکون رہے، پاک فوج ملک دشمن قوتوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی، ہم اپنی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے پاک آرمی اور رینجرز کے جوانوں کو ہدایت کی کہ سیہون شریف میں بم دھماکے کے متاثرین کی فوری مدد کی جائے۔ واضح رہے کہ پاک آرمی اور رینجرز کی میڈیکل ٹیموں نے جائے وقوعہ پر امدادی کام شروع کر دیا