ایف سی کالج لاہور کی 130ویں سالانہ اتھلیٹکس چیمپئین شپ کا اختتام ہو گیا

جمعرات 16 فروری 2017 23:00

لاہور۔16 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) ایف سی کالج لاہور کے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام 130ویں سا لا نہ ا تھلیٹکس چیمپئین شپ 16 فروری 2017ء کو کامیابی سے پایا تکمیل تک پہنچی۔ اس چیمپئین شپ میں طلبہ و طالبات کی دلچسپی کے پیش نظراتھلیٹکس ایونٹس کے علاوہ جمخانہ ایونٹس کا بھی اہتمام کیا گیاتھا۔ اس چیمپئین شپ میں طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ فیکلٹی اور دیگر سٹاف کے لیے بھی کھیلوںکے مواقع فراہم کیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب میں شفاعت احمد چوہدری ،سابق ڈائریکٹر چیف منسٹر سیکریٹریٹ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے فاتح کھلاڑیوںمیں اسناداور انعامات تقسیم کیے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ بھی ایف سی کالج لاہور کی کھیلوں کی سرپرستی کرتے رہیں گے۔ اس کے بعد سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش گئی۔ ظفراللہ بہترین اتھلیٹ قرار پائے اور طالبات میں سے شبنم نواز بہترین اتھلیٹ قرار پائیں ۔ اس سال میں کی خاص بات یہ ہے کہ 100m ریس میں 36 سالہ ریکارڈ ٹوٹا۔ یہ اعزاز ظفراللہ کو حاصل ہوا جس نے 11.00 سیکنڈ کے مقابلے میں 10.87سیکنڈ سے نیا ریکارڈ قائم کیا۔

متعلقہ عنوان :