حالیہ دہشتگردی کےتانےبانے دشمنوں سےملتے ہیں،ترجمان پاک فوج

دہشتگردحملوں کی منصوبہ بندی افغانستان میں ملک دشمن قوتوں کی ایماء پرہورہی ہے،ہم ملک کاتحفظ کرینگے اوران حملوں کابھرپورجواب دینگے۔ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 16 فروری 2017 21:15

حالیہ دہشتگردی کےتانےبانے دشمنوں سےملتے ہیں،ترجمان پاک فوج
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 فروری2017ء) : ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفورنے دشمن قوتوں کوخبردارکیاہے کہ حالیہ دہشتگردی کے تانے بانے دشمنوں سے ملتے ہیں،پاکستان میں دہشتگردحملوں کی ہدایات افغانستان سے آرہی ہیں،ہم ملک کاتحفظ کرینگے اور ان حملوں کابھرپورجواب دینگے۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق دہشتگردافغانستان میں محفوظ پناہ گاہوں سے تخریب کاری کررہے ہیں۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ وطن کادفاع کرینگے اور بھرپورجواب دینگے۔میجرجنرل آصف غفورنے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردحملوں کی ہدایات افغانستان سے آرہی ہیں۔ہم ملک کاتحفظ کرینگے اور ان حملوں کابھرپورجواب دینگے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردحملوں کی منصوبہ بندی افغانستان میں ملک دشمن قوتوں کی ایماء پرہورہی ہے۔