پاک بحریہ کے نائٹ فلائنگ ہیلی کاپٹر امدادی کارروائی میں حصہ لیں گے: آئی ایس پی آر

muhammad ali محمد علی جمعرات 16 فروری 2017 21:05

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 فروری2017ء) پاک بحریہ کے نائٹ فلائنگ ہیلی کاپٹر امدادی کارروائی میں حصہ لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقے سیہون شریف میں واقع حضرت لال شہباز قلندر کی درگاہ میں ہونے والے خود کش دھماکے کے باعث آخری اطلاعات موصول ہونے تک 50 افراد شہید ہو چکے ہیں۔ دھماکے کی زد میں آ کر 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم علاقے میں قابل ذکر ہسپتال نہ ہونے کے باعث صورتحال خوفناک شکل اختیار کر گئی ہے اور شہادتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ ایسی صورتحال میں آرمی چیف کے حکم پر پاک بحریہ کے نائٹ فلائنگ ہیلی کاپٹر امدادی کارروائی میں حصہ لیں گے اور زخمیوں کو لے کر حیدرآباد کے سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کریں گے۔ جبکہ زخمیوں کے فوری انخلا کیلیے سی 130 بھی بھجوائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :