افغان مہاجر کیمپ گدون میں رہائش پذیر ایک نوجوان افغان مہاجر دکاندار کو نامعلوم افراد نے موت کے گھاٹ اُتار دیا

جمعرات 16 فروری 2017 23:11

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) افغان مہاجر کیمپ گدون میں رہائش پذیر ایک نوجوان افغان مہاجر دکاندار کو نامعلوم افراد نے موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

(جاری ہے)

حضرت رحمن افغانستان نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا بائیس سالہ بیٹا عزت اللہ گدون اسٹیٹ میں واقع اپنی دکان سے سہ پہر تین بجے چلا گیا تھا بعد ازاں رات گئے تک ان کے ساتھ موبائل پر رابطہ کیا جارہا تھا مگر کوئی جواب موصول نہیں ہو رہا تھا بعد ازاں صبح دس بجے ہمیں اطلاع ملی کہ ان کے بیٹے کی لاش گندف روڈ پر واقع اراضی میں قتل شدہ پڑی ہے۔ وجہ قتل اور ملزمان معلوم نہیں ٹوپی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :