الیکشن کمیشن کی فیصلہ کرنے کی استعداد اور صلاحیت ختم ہو چکی ہے، بشریٰ گوہر

جمعرات 16 فروری 2017 23:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی نائب صدر اور سابق ممبر قومی اسمبلی بشریٰ گوہر نے اپنے بیان میں الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پی ٹی آئی کے سینیٹر لیاقت خان ترکئی کی نااہلی کے خلاف اپنی طرف سے دائر کی گئی پٹیشن کو متعلقہ اداروں کو سنے بغیر خارج کرنے پر کہا ہے کہ پچھلی سماعت میں فیصلہ ہوا تھا کہ متعلقہ اداروں کا بیان لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پٹیشن خارج کرنے کا فیصلہ دبائو کے تحت کیا گیا ہے ۔الیکشن کمیشن کافیصلہ آزادانہ نہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ الیکشن کمیشن کی فیصلہ کرنے کی استعداد اور صلاحیت نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :