سابق صدر آصف علی زرداری کی آواران میں فوجی قافلے پر دہشت گرد حملے کی مذمت

جمعرات 16 فروری 2017 22:31

سابق صدر آصف علی زرداری کی آواران میں فوجی قافلے پر دہشت گرد حملے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) سابق صدر اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان کے علاقہ آواران میں فوجی قافلے پر دہشت گرد حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

سابق صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ فوجی جوانوں اور افسران کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، قوم ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی۔ آصف زرداری نے آواران حملہ میں شہید ہونے والے کیپٹن طحہ اور دیگر دو جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :