وزیراعظم کا بارودی سرنگ دھماکے میں فوجیوں کی شہادت پراظہارافسوس

دشمن میں ہماری بہادرافواج کاسامناکرنے کی ہمت نہیں ہے،شہیدہونیوالے فوجی نوجوان اورافسرقوم کافخرہیں۔وزیراعظم نوازشریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 16 فروری 2017 19:36

وزیراعظم کا بارودی سرنگ دھماکے میں فوجیوں کی شہادت پراظہارافسوس
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 فروری2017ء) : وزیراعظم محمدنوازشریف نے آواران میں بارودی سرنگ دھماکے میں فوجیوں کی شہادت پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن میں ہماری بہادرافواج کاسامناکرنے کی ہمت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دشمن پاک فوج کاسامنانہیں کرسکتا۔اس لیے بزدلانہ کاروائی کرتاہے۔انہوں نے کہا کہ شہیدہونے والے فوجی نوجوان اور افسرقوم کافخرہیں۔واضح رہے بلوچستان کے علاقے آواران میں بارودی سرنگ کادھماکاکیاگیاجس میں پاک فوج کے کیپٹن طحہٰ سمیت 3فوجی شہید ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :