سینیٹ میں ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری کے خلاف قائمہ کمیٹی خزانہ کی رپورٹ کثرت رائے سے منظور

کمپلیکس کی نجکاری غیر شفاف ہے ، ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے ،رپورٹ میں سفارش

جمعرات 16 فروری 2017 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) سینیٹ نے ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری کے خلاف قائمہ کمیٹی خزانہ کی رپورٹ کثرت رائے سے منظورکرلی،رپورٹ میں کمپلیکس کی نجکاری کو غیر شفاف قرار دیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے رپورٹ ایوان میں منظوری کیلئے پیش کی (ن) لیگ کے سینیٹر سعود مجید اور نہال ہاشمی،عائشہ رضا فاروق نے رپورٹ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اگر رپورٹ منظور کی گئی تو نجکاری کے عمل اور بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی ہوگی،تحقیقات میں قواعد و ضوابط کی بڑی خلاف ورزی سامنے نہیں آئی،ایوان کو شفافیت کا عمل یقینی بنانے کیلئے نئی قانون سازی تجویز کرنی چاہیے۔

اعظم سواتی،محسن عزیز کامل علی آگا،میاں عتیق شیخ اور عثمان کاکڑ نے رپورٹ کی منظوری کیلئے دلائل دیئے۔چیئرمین سینیٹ نے رائے شماری کرائی تو ایوان نے کثرت رائے سے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ منظور کرلی۔…(خ م+ع ع)

متعلقہ عنوان :