پاک فوج کے شہداء قوم کا فخر ہیں، دشمن بزدلانہ کارروائیاں کرسکتا ہے مگر بہادر فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتا

وزیراعظم نوازشریف کا آواران دھماکے میں فوجی افسر اور جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

جمعرات 16 فروری 2017 21:40

پاک فوج کے شہداء قوم کا فخر ہیں، دشمن بزدلانہ کارروائیاں کرسکتا ہے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے آواران دھماکے میں فوجی افسر اور جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے شہداء قوم کا فخر ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعظم نے آواران دھماکے میں فوجی افسر اور جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور لواحقین سے تعزیت کی۔اس موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ دشمن بزدلانہ کارروائیاں ہی کرسکتا ہے مگر بہادر فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتا،پاک فوج نے دفاع وطن میں قربانیاں دے کر ثابت کیا کہ مادر وطن محفوظ ہاتھوں میں ہے،پاک فوج کے شہداء قوم کا فخر ہیں۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :