دہشتگردی کے ناسور علاقائی اور عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ ہے، پاکستان دہشتگردی کا ناسور جڑسے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے،انسداد دہشتگردی کیلئے عالمی قوتیں اپنی ذمہ داری کا احسا س کریں، برطانیہ اور پاکستان کے مستحکم تعلقات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے

وزیرداخلہ چوہدری نثار کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں گفتگو ،مختلف امور میں جاری تعاون کا جائزہ ، خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال

جمعرات 16 فروری 2017 20:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہدہشتگردی کے ناسور علاقائی اور عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ ہے ،پاکستان دہشتگردی کا ناسور جڑسے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے،انسداد دہشتگردی کیلئے عالمی قوتیں اپنی ذمہ داری کا احسا س کریں، برطانیہ اور پاکستان کے مستحکم تعلقات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے،مضبوط اور ہمہ جہتی شراکت داری کیلئے مل کر کام کیا جائے۔

و ہ جمعرات کو برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے یہاں ملاقات میں گفتگو کررہے تھے جس دوران مختلف امور میں جاری تعاون کا جائزہ لیا گیا اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔برطانوی ہائی کمشنر نے حالیہ دھماکوں کی مذمت کی اور جانوں کے نقصان پر دکھ کاا ظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چوہدری نثار نے کہاکہ دونوں ملکوں کے مستحکم تعلقات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے،مضبوط اور ہمہ جہتی شراکت داری کیلئے مل کر کام کیا جائے،دہشتگردی کے ناسور علاقائی اور عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان دہشتگردی کا ناسور جڑسے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے،انسداد دہشتگردی کیلئے عالمی قوتیں اپنی ذمہ داری کا احسا س کریں۔برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،دہشتگردی کے خلاف پاکستان سے ہر ممکن ۔تعاون جاری رکھیں گے۔…(خ م)