سابق وزیر ہائیر ایجوکیشن آئی ٹی بورڈ مطلوب انقلابی برطانیہ کے دورے کے بعد 19فروری کو وطن واپس پہنچیں گے

جمعرات 16 فروری 2017 20:29

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سابق سیکرٹری اطلاعات و سابق وزیر ہائیر ایجوکیشن آئی ٹی بورڈ محمد مطلوب انقلابی برطانیہ کے کامیاب دورے کے بعد 19فروری بروز اتوار وطن واپس پہنچیں گے بے نظیر بھٹو شہید ایئر پورٹ پر ان کی واپسی پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا اس سلسلہ میں پی پی پی حلقہ کھوئی رٹہ کے کارکنان آزاد کشمیر بھر کے پی پی پی کارکنان سے رابطہ میں ہیں محمد مطلوب انقلابی کا دورہ برطانیہ کی سیاسی اعتبار سے کامیابی اپنی جگہ لیکن مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے برطانیہ کے مختلف مکاتب فکر ایوانوں میں ان کے پروگرام بہت اہمیت کے حامل رہے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماء و سابق پبلک ریلیشن آفیسر وزیر ہائیر ایجوکیشن قیوم چوہان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ محمد مطلوب انقلابی نے لندن میں کشمیریوں کا ایک بڑا اجتماع منعقد کروایا جہاں جموں و کشمیر پر بھارتی جارحیت سے موثر انداز سے پردہ اٹھایا گیا محمد مطلوب انقلابی کا فقید المثال استقبال کرکے ثابت کریں گے کہ محمد مطلوب انقلابی اعلیٰ پایہ کے مدبر اور دور اندیش سیاست دان ہیں اور آنے والے نسلوں کے لیے ان کی سیاسی جدوجہد روشن باب کی حیثیت سے ہے۔

متعلقہ عنوان :