انجینئر امیر مقام سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں بجلی کے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی

خیبرپختونخوامیںبجلی کے منصوبوں پرکام برق رفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے، مشیر وزیراعظم کی چیئرمین واپڈا کو ہدایت وزیراعظم بجلی کی بروقت منصوبوںکی تکمیل میںدلچسپی لے رہے ہیں،عوام کالوڈشیڈنگ بارے تصورموجودہ وفاقی حکومت کے دوراقتدارمیںبدل گیا، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 16 فروری 2017 19:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2017ء) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر) مزمل حسین نے خیبرپختونخوامیںبجلی کے جاری منصوبوںکے بارے میں وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام کو مفصل بریفنگ دی۔اس موقع انجینئرامیرمقام نے چیئرمین واپڈاکوخیبرپختونخوامیںبجلی کے منصوبوں پرکام برق رفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت دی۔

بعدازاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے انجینئرامیرمقام نے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں منڈاڈیم نہرپربہت جلداورتیزرفتاری سے عملی کام کاآغازہوجائیگا۔انہوںنے کہاکہ3مارچ کوکرم تنگی ڈیم کاباقاعدہ افتتاح وزیراعظم محمد نوازشریف خودکریںگے،تربیلا4-اورگولن گول ہائیڈروپائوپراجیکٹ سے حال کی جانیوالی بجلی کورواںسال کے آخرتک نیشنل گرڈمیںشامل کردیںگے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ داسوڈیم،کیال خوڑ اوردیامیربھاشاڈیم پرجاری کام سے بھی وزیراعظم کے مشیرکوآگاہ کیاگیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے نئے چیئرمین واپڈا مذمل حسین کی بجلی کے منصوبوںپرکام کومزیدمہمیزدینے اورکارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا وزیراعظم محمدنوازشریف بجلی کی بروقت منصوبوںکی تکمیل میںدلچسپی لے رہے ہیںتاکہ پاکستانی عوام تاریکیوںسے روشنیوںمیںآجائیں اورملک معاشی اوراقتصادی طورپرمستحکم ہو۔

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عوام کالوڈشیڈنگ کے حوالے سے تصورموجودہ وفاقی حکومت کے دوراقتدارمیںبدل گیااوراب عوام نے خودتسلیم کرلیاکہ 2018تک لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوجائیگا۔انہوںنے کہاکہ یہ ہماراانتخابی وعدہ تھاجسے عملی جامہ پہنادیاگیااورانشاء اللہ دیگرتمام انتخابی وعدوںکومن وعن پوراکریںگے۔